عمران خان سی پیک کے خلاف عالمی سازش، اداروں کو سب معلوم ہے وہ دباو برداشت نہیں کرتے: مولانا فضل الرحمان

عمران خان سی پیک کے خلاف عالمی سازش، اداروں کو سب معلوم ہے وہ دباو برداشت نہیں کرتے: مولانا فضل الرحمان
جمعیت علما اسلام ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ایک انٹرویو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے پاکستان کے مقتدر اداروں سے متعلق سنسنی خیز گفتگو کی۔ اینکر عبدالمالک کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کے ادارے عمران خان کے ساتھ اس لیئے ہیں کیونکہ وہ عالمی سازشی عناصر کے دباو کے آگے کھڑے نہیں ہوسکتے۔

مولانا فضل الرحمان سے عبد المالک نے پوچھا کہ مولانا آپ کیا سمجھتے ہیں کہ ادارے آپ کے خلاف کیوں ہیں اور عمران کے ساتھ کیوں ہیں؟ اس پر مولانا نے کہا کہ یہ دراصل عالمی قووتوں کا کھیل ہے۔ 9/11 کے بعد سے مذہبی قووتوں کے خلاف مدرسوں کے خلاف یہ سب ایک باقائدہ طے شدہ معاملہ ہے۔ اس کے علاوہ اس وقت ہم کثیر المحور دنیا میں ہیں اور سابقہ حکومت نے سی پیک کے تحت چین کے اشتراک سے یہاں سرمایہ کاری کی اسے رول بیک کرنے کے ایجنڈے کے تحت عمران خان کو لایا گیا۔ اس پر اینکر نے حیرانی سے پوچھا کہ کیا اداروں کو یہ سب معلوم نہیں؟

اس پر مولانا نے کہا کہ معلوم ہے لیکن وہ عالمی دباو کو برداشت نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سچ کی سیاست کرتے ہیں ہم سے گلہ کیا جاتا ہے کہ ہمارے پر کیوں الزام لگاتے ہیں لیکن ہماری دانست میں ہمیں یہی سمجھ آتا ہے۔

https://twitter.com/MFR_Updates/status/1404890375148519429?s=08

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان کا ایک پرانا موقف ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پارٹی تحریک انصاف در اصل مغربی طاقتوں اور بقول انکے یہودی لابی کا مہرہ ہیں۔ تاہم وہ اس حوالے سے کبھی بھی کوئی ثبوت فراہم نہیں کر سکے۔

لیکن عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کے بھائی کی لندن مئیر شپ کے لیئے مہم کا حصہ رہے ہیں جو کہ خود ایک یہودی ہیں