Get Alerts

پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ قبول نہیں، علیم خان نے اعلیٰ قیادت کو واضح پیغام پہنچا دیا

پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ قبول نہیں، علیم خان نے اعلیٰ قیادت کو واضح پیغام پہنچا دیا
پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان نے وفاقی وزرا اور اعلیٰ قیادت کو واضح پیغام دیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ قبول نہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان کی سیاسی ملاقتیں جاری ہے ، ذرائع نے بتایا کہ علیم خان گروپ بھی سیاسی صورتحال میں انتظار کرو کی پالیسی پرگامزن ہے‌۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی صورت میں علیم خان بڑی رکاوٹ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق علیم خان نے اپنا پیغام وفاقی وزرااور اعلیٰ قیادت کو پہنچا دیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سےپرویز الٰہی بطوروزیراعلیٰ قبول نہیں، پرویزالٰہی وزیراعلیٰ بنےتو علیم خان سمیت ان کے راستےمیں کافی رکاوٹیں ہوں گی۔

یاد رہے لندن واپسی پر وفاقی وزرا فواد چوہدری، پرویزخٹک اورعامر کیانی نے علیم خان سے رابطہ کیا تھا ، جس میں وفاقی وزرا نے علیم خان تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اس سے قبل لندن میں عبدالعلیم خان نے جہانگیر ترین اور نواز شریف سے ملاقاتیں کی تھیں ، جس میں سیاسی صورتحال پر سمیت وزیراعلی پنجاب کو تبدیل کرنے سے متعلق اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

نوازشریف سے ملنے کیلئےعلیم خان عقبی دروازے سے داخل ہوئے، جس میں علیم خان نے پی ٹی آئی ایم پی ایز کو بھی ن لیگ کے ٹکٹ دینے کا کہا تھا۔