وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کچھ ارکان پارلیمنٹ کے مسنگ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مانیٹرنگ کا بڑا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سویلین حساس اداروں کو ارکان پارلیمنٹ کی مانیٹرنگ کا حکم دے دیا گیا ہے، اداروں کو ارکان پارلیمنٹ کی لوکیشن، کال ڈیٹا اور نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کا کہا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سویلین حساس اداروں کو سندھ ہاؤس کی بھی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ذرائع کے ذریعے سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے یہ بات بھی سامنے آئی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس کو ہارس ٹریڈنگ کا بازار نہیں بننے دیں گے۔