https://twitter.com/DunyaNews/status/1504481546605977623?s=20&t=qVBcpPUweOEboE3OH84IUw
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے اہم بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں گورنر راج کے بغیر اب کوئی دوسرا حل نہیں ہے کیونکہ سندھ حکومت ہارس ٹریڈنگ کرکے کھلم کھلا آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ اب بلیک میلرز اور ووٹ بیچنے اور خریدنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1504469207496343564?s=20&t=xarUDUcbQ04av6rohA3YWQ
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 25 فروری 2009ء کو اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سفارش پر آئین کے آرٹیکل 237 کے تحت صدر آصف علی زرداری نے شہباز شریف کی حکومت کے خلاف 2 مہنیے کے لئے گورنر راج نافذ کیا۔ صوبہ سندھ میں آج تک تین گورنر راج لگ چکے ہیں۔
https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1504469217877245962?s=20&t=xarUDUcbQ04av6rohA3YWQ