Get Alerts

حکومت نے چیئرمین نیب جاوید اقبال کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے چیئرمین نیب جاوید اقبال کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا
وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو ( نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

خبریں ہیں کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تکنیکی بنیادوں پر چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب ترمیمی آرڈیننس میں موجودہ چیئرمین نیب کو اگلے چیئرمین کی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی شق شامل کی گئی تھی اور جسٹس (ر) جاوید اقبال عارضی انتطام کے تحت اس وقت بطور چیئرمین نیب کام کر رہے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق نیب ترمیمی آرڈیننس کی میعاد 2 جون کو ختم ہو رہی ہے اور جب آرڈیننس ختم ہوگا تو موجودہ چیئرمین نیب جاوید اقبال اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکیں گے۔