سینئر تجزیہ کار اوریا مقبول جان پاکستانی تعلیمی اداروں میں طلبہ کو چینی زبان سکھانے کیلئے کھولے گئے کنفوشیس سینٹر کو بند کرنے کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے لگے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے بغیر کسی تصدیق کے خبر دی کہ پاکستان میں چینی زبان سکھانے والے پانچ کنفیوشش سینٹرز کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ عملہ بھی واپس جا چکا ہے۔
https://twitter.com/TahirNaeemMalik/status/1526537611157946369?s=20&t=Zb1cjedDuUXKBrN1ciektw
اوریا مقبول جان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ جب سے چین پاکستان دوستی کا آغاز ہوا ہے، یہ پہلا منفی فیصلہ ہوا ہے۔ اب بھی کسی کو یقین نہیں آتا کہ ہمیں امریکا کے ہاتھوں بیچ دیا گیا ہے۔
اس جھوٹی خبر پر شدید ردعمل دیتے ہوئے طاہر نعیم ملک نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ جھوٹے شخص پر اللہ تعالٰی کی لعنت ہو۔ نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں چینی زبان سکھانے والا کنفوشیس سینٹر کھلا ہوا ہے اور وہاں روزانہ کلاسز ہو رہی ہیں جو آ کر ملاحظہ کرنا چاہتا ہے، اسے خوش آمدید کہوں گا۔
https://twitter.com/nayadaurpk/status/1526550957492154369?s=20&t=-dhvajDv2l70vAeQMAnopg
خیال رہے کہ پاک چین دوستی کے بارے میں جعلی خبریں پھیلانے کی ایسی ہی کوشش گذشتہ روز اس وقت کی گئی جب ایک صحافی نے غلط خبر دی کہ چینی کمپنیوں نے پاکستان سے سرمایہ کاری واپس لینا شروع کر دی ہے۔
اس صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے ہٹائے جانے کے بعد چینی کمپنیوں نے پاکستان سے سرمایہ کاری واپس لینا شروع کر دی ہے۔