ذرائع کے مطابق اڑیالہ جیل نے تحریک لبیک کے 157 کارکنان کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جبکہ 86 افراد کو ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرنا پڑے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت اور فیض آباد میں دھرنا دینے والی جماعت کے قائدین کے مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے۔
فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف فیض آباد پر تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے دھرنا دیا گیا تھا جس کی وجہ سے جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس بند جب کہ سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی ہونے سے بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی تھا