Get Alerts

اداکارہ میرا دبئی کے ہسپتال میں داخل، مداحوں سے دعا کی اپیل

اداکارہ میرا دبئی کے ہسپتال میں داخل، مداحوں سے دعا کی اپیل
اداکارہ میرا معدے اور پیٹ میں تکلیف کے باعث دبئی کے ہسپتال میں داخل، ابتدائی ٹیسٹ آنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آپریشن کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کو طبیعت خراب ہونے پر دبئی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کے ابتدائی ٹیسٹ کیے گئے۔ دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ میرا کے ابتدائی ٹیسٹ آنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آپریشن کا مشورہ دیا ہے، تاہم فوری طور پر اداکارہ کے آپریشن کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کے خون کے ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں اور ٹیسٹ کے نتائج آنے تک آپریشن کا فیصلہ مؤخر کیا گیا ہے۔ اداکارہ نے ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔