اداکارہ نرما کی لالی ووڈ سے دوری کے بعد ایک مرتبہ پھر شوبز انڈسٹری میں انٹری، عید پر کون سے ڈرامے یا فلم کی تیاری مصروف ہیں؟
اداکارہ نرما طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری سے غائب تھیں تاہم بہت سے باتیں بھی اس دوران گردش کرنے لگیں، ان میں سے ایک یہ بھی تھی کہ نرما کو ان کے گھر والوں نے حبس بے جا میں رکھا ہے جس کے باعث وہ پاگل ہو گئیں۔
تاہم اس بات کی تصدیق تو نہ ہو سکی لیکن ایک لمبے عرصے شوبز سے دور رہنے کے بعد اداکارہ نے لاہور کے نجی کمرشل تھیٹر سے کیرئر کا آغاز دوبارہ کیا ہے اور عید پر ان کے مداح نرما کی پرفارمنس دیکھ سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نرما کا شمار ماضی میں پاکستان کی صف اول کی اداکارائوں اور ماڈلز میں ہوتا تھا۔ نرما نے پہلے ماڈلنگ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اس کے بعد ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کیا۔
نرما 21 جولائی 1974ء کو کویت میں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصلی نام عائشہ جہانگیر تھا۔ نرما نے ابتدائی تعلیم کویت میں مکمل کی۔ اپنے والد کی وفات کے بعد، وہ اپنے خاندان کے ساتھ لاہور چلی گئیں۔ فلم ساز اعجاز درانی نے عائشہ جہانگیر کا نام تبدیل کرکے نرما رکھ دیا۔
نرما کا پہلا ڈراما رنجش تھا۔ اس کے بعد انہوں نے دو ٹیلی ویژن سیریل، دو چاند اور سرکار صاحب میں کام کیا۔ نرما کی پہلی فلم بازیگر تھی اور اس کے بعد انہوں نے لاج، شرارت، قرض اور بہرام ڈاکو جیسی فلموں میں کام کیا۔ 1997ء میں، نرما نے فلم ڈریم گرل میں ایک رقاصہ کا کردار ادا کیا جس کی ہدایت کاری سنگیتا نے کی تھی۔