وزیر اعظم کے چند وزیروں، مشیروں اور معاونین خصوصی کی چھٹی ہونے والی ہے؟

وزیر اعظم کے چند وزیروں، مشیروں اور معاونین خصوصی کی چھٹی ہونے والی ہے؟
ایک جانب جہاں کرونا نے ملک کو بے چین کیا ہوا ہے تو وہیں اس وقت سیاسی اتھل پتھل بھی قوم کو چین کا سانس نہیں لینے دے رہی۔ کیونکہ عوام یہ دیکھ رہے ہیں کہ آیا انکے حکمران اس وقت اپنی کرسیاں بچانے کے چکر میں ہیں یا پھر انکے لئے بھی کسی سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ جلد ہی وفاقی کابینہ میں وزیروں اور مشیروں کی چھٹی ہونے والی ہے۔ انہوں نے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی کابینہ بہت بڑی ہے۔ جب کوئی بزرگ بہت بوڑھا ہوجائے  70 سال سے اوپر کا ہوجائے اور خود کو 17 سال کا سمجھے تو اسے سمجھانا تو پڑتا ہے نا۔ اب کچھ ہوگا کچھ لوگوں کو جانا تو پڑے گا لیکن میں دعا گو ہوں کہ عوام کے لئے بہتر ہو جو بھی ہو۔ 

انہوں نے کہا کہ سمجھایا جا رہا ہے مسلسل کہ بیٹا یہ پاکستان ہے اسے کافی قربانیوں کی وجہ سے لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کابینہ میں شامل کچھ وزرا کے بیرون ملک چلے جانے کی افواہیں بھی گردش کرتی رہیں ہیں۔