وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وزرا پر نئی پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی وزیر فضول بیانات نہ دے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیر کی کوئی ذاتی رائے نہیں ہوتی۔ اب کے بعد کوئی وزیر کسی بیان کو اپنی ذاتی رائے قرار دے کر نہ جاری کرے۔
جیو نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ کابینہ اجلاس کے دوران اسد عمر نے شیریں مزاری کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اکثر غیر ضروری بیانات دیتی ہیں۔ جبکہ وزیر اعظم نے مذہبی طور پر حساس معاملات پر بات کرنے سے بھی وزرا کو روک دیا ہے۔