پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما نجیب ہارون نےقومی اسمبلی کی اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔نجیب ہارون نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی، وزیراعظم اور صدر مملکت کو ارسال کر دیا۔
مستعفی ہونے والے ممبر قومی اسمبلی نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ وہ 20 ماہ سے ایم این اے ہونےکے باوجود اپنے حلقے کے لیے کچھ نہ کر سکے اور نہ ہی اپنے شہر کراچی کے لیے۔ نجیب ہارون تحریک انصاف کے بانی اراکین میں شامل ہیں اور وہ کراچی سےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 سے منتخب ہوئے تھے۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے کراچی سے ایم این ڈاکٹر عامر لیاقت بھی پی ٹی آئی سے اپنا اظہار ناراضی کر چکے ہیں اور مسلسل تحریک انصاف کے مختلف رہنماؤں جن میں ذولفی بخاری سر فہرست ہیں ان کو سخت تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔