ارون دتی رائے نے جرمن خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں پھیل چکی کرونا وائرس کی وبا کے تناظر میں بھارت میں اس وبائی مرض کی آڑ میں جو صورت حال پیدا ہو رہی ہے، اس پر پوری دنیا کو نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
ارون دتی رائے نے کہا کہ بھارت میں کووڈ 19 کا مرض اب تک کسی حقیقی بحران کی وجہ نہیں بنا۔ اصل بحران تو نفرت اور بھوک کا ہے۔ مسلمانوں کے خلاف نفرت کا ایک بحران ہے، جس سے قبل دہلی میں قتل عام بھی ہوا تھا۔