Get Alerts

'پی ٹی آئی نے سوچ سمجھ کر شیرافضل مروت سے بیان دلوایا'

ترجمان برائے حکومتی قانونی امور نے کہا کہ بدقسمتی پی ٹی آئی شیر افضل جیسے لوگوں سےبھری پڑی ہے۔ ان کے پاس میڈیا پر ان جیسےغیرذمہ داراور شدت پسندہیں۔ پی ٹی آئی کی تاریخ ثبوت ہے اس نے ہمیشہ ملکی مفادات کیخلاف کام کیا۔

'پی ٹی آئی نے سوچ سمجھ کر شیرافضل مروت سے بیان دلوایا'

ترجمان برائے حکومتی قانونی امور بیرسٹرعقیل ملک نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا پی ٹی آئی نے باقاعدہ سوچ سمجھ کر یہ بیان دلوایا۔ پاکستان کےمفادات کیخلاف کام کرنا، بعدازاں یو ٹرن لینا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔

ترجمان برائے حکومتی قانونی امور بیرسٹرعقیل ملک کا پی آئی رہنما شیر افضل مروت کے رجیم چینج سے متعلق بیان پر واضح مؤقف سامنے آگیا۔

ترجمان برائے قانونی امور نے کہا کہ پی ٹی آئی نے باقاعدہ سوچ سمجھ کر شیرافضل مروت سے یہ بیان دلوایا۔ ملکی نقصان کی کوشش کرکےپی ٹی آئی کا سعودی عرب مخالف بیان سے لاتعلقی مضحکہ خیزہے۔

بیرسٹرعقیل کا کہنا تھا کہ رہنما پی ٹی آئی نے ایسے وقت الزام لگایاجب سعودی وفددورہ پاکستان پرتھا۔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ دوست ممالک سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی۔ ان کا بیان سعودی سرمایہ کاری میں رخنہ ڈالنےکی مذموم کوشش تھی۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی پی ٹی آئی شیر افضل جیسے لوگوں سےبھری پڑی ہے۔ ان کے پاس میڈیا پر ان جیسےغیرذمہ داراور شدت پسندہیں۔ پی ٹی آئی کی تاریخ ثبوت ہے اس نے ہمیشہ ملکی مفادات کیخلاف کام کیا۔

ترجمان مزید کہنا تھا کہ ملک کوڈیفالٹ سے بچانے کیلئےحکومت نےآئی ایم ایف معاہدےکی بحالی کی کوششیں کیں لیکن پی ٹی آئی نے ہر بار اسے رکوانے کی سازشیں کی۔ پی ٹی آئی نےآئی ایم ایف کو خطوط لکھے۔ اس کے دفتر کے باہر مظاہرے کئے۔ پاکستان کےمفادات کیخلاف کام کرنا، بعدازاں یو ٹرن لینا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

دوسری جانب شیر افضل مروت کے بیان پر لیگی رہنماء خواجہ آصف کا درعمل کااظہار کرتے ہوئے  کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ملک دشمن ہے۔ یہ ملک میں انارکی چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک ہمارے لئے معاشی ، مذہبی اور اخلاقی حیثیت سے بہت اہم ہیں۔ مذموم سیاسی مقاصد اور انارکی کیلئے ایسے بیانات دیےجاتے ہیں تاکہ کوئی سرمایہ کاری کیلئے نہ آئے۔

لیگی رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ ان کو احساس ہو رہا ہے کہ ان کی سیاست بند گلی میں داخل ہوچکی ہے. یہ پروپیگنڈا کر کے بیانات دے کر دوسرے ممالک کیساتھ تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے بڑی ملک دشمنی کوئی نہیں۔ ان کے ساتھ ملک دشمن جیسا سلوک ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب بھی ملوث تھا۔ سعودی عرب اور امریکا کے تعاون سے رجیم چینج آپریشن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنی بھی سرمایہ کاری آ رہی ہے وہ اسی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔