باہر آؤ ، تمہیں میں بتاتاہوں،پی ٹی آئی کور کمیٹی میں شیرافضل مروت کی دھمکیاں

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں شیرافضل مروت کا ارکان سے جھگڑا،باہر آؤ ، تمہیں میں بتاتاہوں بات دھمکیوں تک جاپہنچی۔

باہر آؤ ، تمہیں میں بتاتاہوں،پی ٹی آئی کور کمیٹی میں شیرافضل مروت کی دھمکیاں

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں شیرافضل مروت کا ارکان سے جھگڑا،باہر آؤ ، تمہیں میں بتاتاہوں بات دھمکیوں تک جاپہنچی۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں سخت جملوں کا تبادلہ، شیر افضل مروت آپے سے باہر ہو گئے۔

فردوس شمیم نقوی نے مطالبہ کیا کہ شیرافضل مروت کا کوئی استاد لگانا چاہیے ۔جو اسے پڑھائے سمجھائے۔ اپنے ہی لوگوں پر شیرافضل مروت حملے کررہے ہیں۔

شیرافضل مروت نے جواب دیا کہ میرے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، کوئی باہر نکلتا نہیں،سب چھپے ہیں۔ میں نے پی ٹی آئی کو لیڈکیاہے، میرے خلاف پی ٹی آئی کے اپنے اراکین باتیں کرتے ہیں۔

نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ شیرافضل مروت مینڈیٹ سے ہٹ کر بات کرتے ہیں، دو ماہ میں پی ٹی آئی کا بیانیہ بنتاہے، شیرافضل مروت ختم کر دیتے ہیں۔

شیرافضل مروت کو روکنے کی کوشش میں نیاز اللہ نیازی سے شیرافضل مروت کی تلخ کلامی ہو گئی ۔

شیرافضل مروت نے نیازاللہ نیازی کو دھمکی دی کہ باہر آؤ ، تمہیں میں بتاتاہوں۔نیاز اللہ نیازی نے جواب دیا کہ آجاؤ باہر، مجھے شعیب شاہین مت سمجھنا۔

تحریک انصاف کی سینئر قیادت علی محمد خان، نعیم پنجوتھا، بیرسٹر گوہر وغیرہ نے معاملہ رفع دفع کیا۔