یاد رہے کہ اگست 2021ء میں بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اپنی دوسری اہلیہ کرن رائو کیساتھ علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔ اس خبر کے سامنے آتے ہی ان کے مداح حیران رہ گئے تھے کیونکہ انہوں نے 2005ء میں کرن رائو سے محبت کی شادی کی تھی۔ اور ان کی خاطر اپنی پہلی بیوی کو طلاق دیدی تھی۔
View this post on Instagram
اپنی علیحدگی کا اعلان کرے ہوئے عامر خان اور کرن رائو نے کہا تھا کہ چونکہ ان کے بچے بھی ہیں، اس لئے وہ طلاق کے بعد بھی اک دوسرے کیساتھ دوستوں کی طرح زندگی گزاریں گے۔
تاہم دونوں شخصیات نے اپنی طلاق کی وجہ بیان نہیں کی تھی۔ دونوں کا ایک بیٹا آزاد خان بھی ہے۔ یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ عامر خان کی پہلی اہلیہ کا نام رینا دتہ ہے۔ جس سے ان کے دو بچے ایرا اور جنید ہیں۔
View this post on Instagram
اب بالی ووڈ میں یہ افواہیں گرم ہیں کہ اب عامر خان تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اپنی تیسری شادی کا اعلان فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کے بعد کریں گے۔
میڈیا میں کہا جا رہا ہے کہ عامر خان اپنی کسی ساتھی اداکارہ سے شادی کر رہے ہیں جو کہ ان سے عمر میں لگ بھگ 30 سال چھوٹی ہیں۔ اس سے قبل جب ان کی کرن رائو کیساتھ طلاق کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں تو اس کی وجہ نوجوان اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کو قرار دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ فاطمہ ثناء شیخ نے فلم دنگل میں عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔ بعد ازاں دونوں فلم ٹھگ آف ہندوستان میں بھی ایک ساتھ نظر آئے تھے۔
اگرچہ دونوں کی عمروں میں بہت فرق ہے لیکن اس کے باوجود دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں۔ لہذا سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ شاید عامر خان فاطمہ ثناء شیخ سے تیسری شادی کرنے والے ہیں۔