انسٹا گرام سٹوریز کے لیے ایک بہترین فیچر متعارف

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین انسٹا گرام سٹوریز کے لیے اپنے کاسٹیوم ٹیمپلیٹس تیار کرسکیں گے۔

انسٹا گرام سٹوریز کے لیے ایک بہترین فیچر متعارف

اگر آپ انسٹا گرام پر سٹوریز پوسٹ کرنا پسند کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب اس میں ایک بڑی اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔

میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ میں ایڈ یور ٹیمپلیٹس نامی فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین انسٹا گرام سٹوریز کے لیے اپنے کاسٹیوم ٹیمپلیٹس تیار کرسکیں گے۔

بیان میں بتایا گیا کہ GIF، ٹیکسٹ اور فون گیلری میں موجود تصاویر سے انسٹا سٹوری ٹیمپلیٹ تیار کیے جاسکیں گے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے سٹوری میں سٹیکر ٹرے میں جاکر ایڈ یور ٹیمپلیٹس کا انتخاب کریں۔

اس کے بعد اپنی پسند کے ٹیکسٹ، تصاویر یا GIF کا اضافہ کریں اور بس۔

آپ جو ٹیمپلیٹ بنا کر انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کریں گے وہ دیگر افراد بھی استعمال کرسکیں گے یا اس میں تبدیلیاں کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل انسٹا گرام کی جانب سے 2022 میں ریلز ویڈیوز کے لیے ٹیمپلیٹس تیار کرنے کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔

اب اسی سے ملتا جلتا فیچر سٹوریز کا حصہ بنا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں انسٹا گرام سٹوریز کے لیے بیک ڈراپ نامی اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی فیچر بھی متعارف کرایا گیا تھا۔

اس فیچر سے صارفین کے لیے سٹوریز کے بیک گراؤنڈ کو اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے بدلنا ممکن ہوگا۔

جب آپ انسٹاگرام سٹوری میں فوٹو یا دیگر مواد کو اپ لوڈ کریں گے تو سکرین پر اوپر بیک ڈراپ کا آئیکون نظر آئے گا۔

اس آئیکون پر کلک کرنے کے بعد تصویر کے پیچھے کا بیک گراؤنڈ غائب ہو جائے گا اور ٹیکسٹ باکس میں آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ کس قسم کا بیک گراؤنڈ چاہتے ہیں۔

اس کے بعد آپ جو بھی ہدایات دیں گے۔ اے آئی ٹول اس کے مطابق بیک گراؤنڈ بنا دے گا۔