فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ 2: پاکستان نے اردن کیخلاف سکواڈ کا اعلان کر دیا

دونوں ٹیمیں 21مارچ کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں مقابل ہوں گی۔ دوسرا میچ اردن میں 26 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ 2: پاکستان نے اردن کیخلاف سکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اردن کیخلاف فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ کے میچز کے لیے قومی ٹیم کے حتمی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

گول کیپرز میں یوسف بٹ، ثاقب حنیف، حسن علی اور عبدالباسط۔ ڈیفینڈرز میں عیسٰی سلیمان، عبداللہ اقبال، مامون موسٰی، حسیب خان، محمد صدام، محمد سہیل، عمر حیات، محمد فضل، محمد عدیل شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے مڈ فیلڈرز میں راہس نبی، ہارون حامد، عالمگیر غازی، رجب علی، علی عزیر، شائق دوست، عبدالصمد جبکہ فارورڈز میں فرید اللہ، ولید خان، عمران کیانی اور عدیل یونس شامل ہیں۔ بیرون ملک مقیم کھلاڑی سوموار کو ٹیم جوائن کریں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

دونوں ٹیمیں 21مارچ کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں مقابل ہوں گی۔ دوسرا میچ اردن میں 26 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ 11 مارچ کو لاہور میں شروع ہونے والا تربیتی کیمپ آج اسلام آباد منتقل ہو جائے گا۔

پاکستان ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں ہیڈ کوچ اسٹیفن کونسٹنٹائن، فٹنس کوچ کلاڈیو الٹیری، گول کیپنگ کوچز راموس اور نعمان ابراہیم، سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ محمد علی شامل ہیں۔