پاکستان کو 12 سال بعد فیفا ورلڈکپ کوالیفائر 2026 کی میزبانی مل گئی

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے برازیلین گول کیپنگ کوچ کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ برازیل کے راجیریو راموس کمبوڈیا میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے ۔ 

پاکستان کو 12 سال بعد فیفا ورلڈکپ کوالیفائر 2026 کی میزبانی مل گئی

پاکستان 12 سال بعد فیفا ورلڈکپ کوالیفائر 2026 کے میچز کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان 12 سال بعد ورلڈکپ کوالیفائر کی میزبانی کرےگا۔

  فیفا ورلڈکپ کوالیفائر 2026 کے لئے ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے اسلام آباد میں میچ کا گرین سگنل دے دیا۔ پاکستان کمبوڈیا میچ کا میزبان جناح سٹیڈیم اسلام آباد ہوگا۔ 

دوسری جانب پاکستان فٹبال فیڈریشن نے برازیلین گول کیپنگ کوچ کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ برازیل کے راجیریو راموس کمبوڈیا میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے ۔ 

یاد رہے کہ پاکستان کو ورلڈکپ کوالیفائر میں ہوم میچ 17 اکتوبر کو کمبوڈیا سے کھیلنا ہے۔

دوسری جانب فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی کے معاملے پر پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سعودی عرب کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

پی ایف ایف کے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب عالمی ایونٹ کروانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ سعودی عرب نے فٹبال کے فروغ کے لیے تسلسل کے ساتھ کام کیا ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ورلڈکپ کی شاندار میزبانی کا حق ادا کرنے میں کامیاب ہوگا۔

پی ایف ایف کے مطابق سعودی عرب میں مقابلے دنیا بھر سے شائقین کے دل جیتیں گے۔عالمی فٹبال برادری کے کھیل کے فروغ کے لیے اقدامات کی حمایت جاری رہے گی۔