فٹبال کھیل کی عالمی گورننگ باڈی فیفا سے پاکستان کی رُکنیت معطل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس کا عندیہ بھی فیفا نے دے دیا ہے۔
فیفا نے نارملائزیشن کمیٹی کے نام خط میں کہا کہ اگر معاملات حل نہ ہوئے تو پی ایف ایف کے فٹبال ہاؤس میں دراندازی کا معاملہ کانگریس اجلاس میں لے جایا جائے گا۔ جبکہ فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رُکنیت معطل کرنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
فٹبال کھیل کی عالمی گورننگ باڈی نے پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کے نام خط میں کہا ہے کہ پاکستان فٹبال کے معاملات ہارون ملک کی سربراہی میں نارملائزیشن کمیٹی چلانے کی مجاز ہے۔
فیفا کے خط کے مطابق بدھ 31 مارچ کی رات تک فیڈریشن کا چار ج ہارون ملک کے حوالے نہ کیا گیا تو پاکستان فٹبال کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اس نے یہ بھی کہا کہ پی ایف ایف کے فٹبال ہاؤس میں دراندازی کا معاملہ کانگریس اجلاس میں لے جایا جائے گا۔
فیفا نے متنبہ کیا ہے کہ اگر فیڈریشن کے حالات بہتر نہ ہوئے تو پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رُکنیت کو معطل بھی کیا جاسکتا ہے