Get Alerts

ڈارک ویب پر بچوں سے زیادتی کی ویڈیو نشرکرنیوالے مجرم کو 3 بار سزائے موت کاحکم

ڈارک ویب پر بچوں سے زیادتی کی ویڈیو نشرکرنیوالے مجرم کو 3 بار سزائے موت کاحکم
 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن راولپنڈی نے بچوں کے ساتھ زیادتی کرکے اس کی ویڈیو  ڈارک ویب پر اپ لوڈکرنے والے مجرم سہیل ایاز کو عدالت نے 3 بار سزائے موت کا حکم دےدیا۔

مجرم سہیل ایاز کو 3 بار سزائے موت کا حکم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی جہانگیر علی گوندل نے دیا۔ عدالت نے مجرم کو 3 بار عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی ہے جب کہ عدالتی فیصلے کے مطابق ساتھی ملزم خرم کو7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔


مجرم سہیل ایازپر متعدد بچوں سے زیادتی کے الزامات تھے جو ثابت ہو چکے تھے۔ علاوہ ازیں اس کے خلاف راولپنڈی کے علاقے تھانہ روات میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 3 مقدمات درج تھے۔ رپورٹ کے مطابق مجرم نے سیکڑوں بچوں سےزیادتی کی اور ان کی تصاویر اور ویڈیوز ڈارک ویب پرنشرکیں، وہ برطانیہ کی عدالت سے بھی 4 سال کی سزا کاٹ چکا ہے، اس کے خلاف  اٹلی میں بھی بچوں سےزیادتی کا مقدمہ چلایا گیا تھا۔


مجرم سہیل ایاز خیبرپختونخوا میں عالمی ادارے کے پراجیکٹ میں بھی ملازم رہاہے اور اسے ایک سال قبل راولپنڈی سے گرفتار کیاگیا تھا۔