ہیکنگ اسکینڈل، پنجاب یونیورسٹی کی طالبات کا ڈیٹا ڈارک ویب سائٹ پر فروخت ہونیکا انکشاف

ہیکنگ اسکینڈل، پنجاب یونیورسٹی کی طالبات کا ڈیٹا ڈارک ویب سائٹ پر فروخت ہونیکا انکشاف
لاہور: ہیکرز نے پنجاب یونیورسٹی کی طالبات کا ڈیٹااسپائی ایپ سےہیک کیا، طالبات کا ڈیٹا ڈارک ویب پرفروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

انکشاف ہوا ہے کہ ڈیپ ویب پرطالبات کی تصاویر، ویڈیوز اور فون نمبرز بھی دستیاب ہیں۔ طالبات کی معلومات ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائنز میں فروخت ہورہی ہیں۔ ایک بٹ کوائن کی قیمت پاکستانی سات لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

اسکینڈل کا انکشاف ہونے کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ ہیکرز نے سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ فیس بک کے 81 ہزار صارفین کی معلومات چرا کر فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں۔

اسی طرح گزشتہ سال یہ معلومات بھی سامنے آئی تھیں کہ پاکستان کے 22 بینکوں کے 19 ہزار 846 صارفین کے کارڈز کی معلومات بیچنے کی غرض سے ڈارک ویب پر ڈالی گئیں۔

ڈارک ویب وہ دنیا ہے جہاں ڈارک نیٹ مارکیٹیں سرگرم ہیں، اس کو زیادہ اسلحہ، منشیات کی فروخت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، ڈارک ویب پر کرنسی بھی خصوصی استعمال کی جاتی ہے جو بٹ کوائن کے نام سے جانی جاتی ہے۔