نوازشریف تقریر پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ، بزدار کے خلاف سازشیوں، اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کے معاملے پر گفتگو

نوازشریف تقریر پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ، بزدار کے خلاف سازشیوں، اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کے معاملے پر گفتگو


پاکستان کے اندر ہمارے وزیراعظم وہ بیان تو دیتے ہیں جو انہیں بتائے جاتے ہیں ان کی اپنی کوئی سوچ ہے نہیں کبھی وہ ایران کا ماڈل اپنانا چاہتے ہیں اور کبھی ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں، عامر غوری



نوازشریف جب لندن جارہے تھے تو برطانیہ نے پاکستان کی حکومت سے پوچھا تھاکہ یہ انڈر ٹرائل پرزنر ہیں کیسے آرہے تو انہوں نے کہا کہ ان کا علاج ضروری ہے اب یہ کس منہ سے کہہ رہے ہیں کہ انہیں جلدی سے واپس بھیجیں، مرتضٰی سولنگی



اگر نائن الیون کے بعد اسامہ بن لادن کے انٹرویو امریکا میں چل سکتے ہیں کسی مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا جیسا یہاں ہے نوازشریف کی تقریر پر پابندی لگادی گئی، مزمل سہروردی



عدالتوں اور پارلیمنٹ کا بہت اہم رول ہے کہ وہ عوامی حقوق کے نفاذ کیلئے اگے بڑھیں یہ ان کی ذمہ داری بھی ہے، رضا رومی