آئین پاکستان، آزادی اظہار رائے اور جمہوریت پر سلمان اکرم راجہ اور فریحہ عزیز کیساتھ گفتگو۔

آئین پاکستان، آزادی اظہار رائے اور جمہوریت پر سلمان اکرم راجہ اور فریحہ عزیز کیساتھ گفتگو۔
انگریز کے دور میں بھی حکومت اور حکومتی اقدامات پر تنقید یا سوال اٹھانا بغاوت کے زمرے میں نہیں آتا تھا اس وقت بھی یہ احساس تھا کہ اس قانون غلط استعمال ہوسکتا ہے، بدقسمتی سے آج آواز کو دبانے کیلئے اسکا استعمال ہورہا ہے، سلمان اکرم راجہ

18 ویں ترمیم جب آئی تو اس میں ججز کی تعیناتی کے حوالے سے طریقہ کار تھا جس میں پارلیمان کو فوکیت دی گئی تھی افتخار چوہدری نے باقاعدہ بلیک میل کیا کہا کہ اگر اسکو ختم نہ کیا گیا تو میں پوری 18 ویں ترمیم کو اٹھاکر پھینک دونگا، مرتضٰی سولنگی

پیکا کے حوالے سے ہمارے تحفظات درست ثابت ہورہے ہیں جو آج کل ہورہا ہے ہم نے جب یہ لایا جارہا تھا تب ہی ان سب کی نشاندہی کردی تھی، اب ایف ائی اے کیساتھ تھانوں میں بھی ایف آئی آر کاٹی جارہی ہیں، فریحہ عزیز

پانی، کوڑے کے معاملے پر ہم دیکھتے ہیں کے عدلیہ کی جانب سے سوموٹو نوٹس آجاتا ہے مگر آئین کی بالادستی کے حوالے سے ہمیں اس طرح کی تیزی نظر نہیں آتی، رضا رومی