Get Alerts

گھٹیا کوالٹی کی چینی آٹھ روپے کلو مہنگی خریدو یا فیکٹری بند : فوڈ فیکٹریوں کو حکومت دھمکا رہی ہے، مریم نواز

گھٹیا کوالٹی کی چینی آٹھ روپے کلو مہنگی خریدو یا فیکٹری بند : فوڈ فیکٹریوں کو حکومت دھمکا رہی ہے، مریم نواز
ٹویٹر پر کی جانے والی ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ مالکان کومنہگی اور گھٹیا کوالٹی کی چینی خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

مریم نواز نے لکھا کہ فوڈ فیکٹریز کو زبردستی سرکاری محکموں سے دھمکیاں دلوا کر مہنگی اور گھٹیا کوالٹی چینی خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ مالکان کو بلیک میل اور ہراساں کیا جا رہا ہے کہ یا 8 روپے کلو مہنگی چینی خریدو یا فیکٹری بند کر دی جائے گی۔ ہر جگہ سے شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1340206941902127104

یاد رہے کہ حکومت  پاکستان نے چینی کو بیرون ملک سے منگوا کر مارکیٹس میں بیچنے کا عمل شروع کیا ہے جس سے چینی کی قیمت نیچے آگئی ہے۔ جبکہ اسکی کوالٹی کے حوالے سے بھی صارفین کی جانب سے مسلسل شکایتیں سامنے آنے کا عمل جاری ہے۔  چونکہ کرشنگ سیزن شروع ہوچکا ہے اس لیئے پاکستان کی  اپنی ملوں کی بنائی ہوئی چینی  باہر سے امپورٹ کی گئی چینی سے سستی ہو چکی ہے جبکہ کوالٹی میں بھی بہتر ہے۔