مسلم لیگ ن حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں ہمیشہ کمیونسٹ پارٹی کی دوست رہی اور شہباز چینی عوام کے دوست: چینی قونصل جنرل

مسلم لیگ ن حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں ہمیشہ کمیونسٹ پارٹی کی دوست رہی اور شہباز چینی عوام کے دوست: چینی قونصل جنرل
لاہور میں چین کے قونصل جنرل لانگ دنگ بن نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ارسال کردہ الوداعی خط میں سی پیک کے حوالے سے ان کی کاوشوں کی تعریف کی ہے۔

چینی قونصل جنرل نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں بطور وزیر اعلیٰ پنجاب سی پیک منصوبے کے لیے آپ کے جوش و جذبے سے میں بے حد متاثر ہوا۔

خط میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے نہ صرف متاثر کن پنجاب سپیڈ کے ساتھ سی پیک منصوبوں کی تعمیر کو عملی شکل دی بلکہ گہرے دوطرفہ تعلقات کو مجسم بنایا۔

مسلم لیگ (ن) کے بارے میں چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں، وہ ہمیشہ کیمونسٹ پارٹی چین کی دوست رہی ہے۔

شہباز شریف کو  انہوں نے کہا کہ آپ چین اور اس کے عوام کے دیرینہ دوست ہیں، آپ نے پاکستان اور چین دوطرفہ دوستی کو ایک نئی مہمیز دی۔

چینی قونصل جنرل نے امید ظاہر کی کہ شہباز شریف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے طور پر دونوں جماعتوں، دونوں ممالک اور دونوں اقوام کے درمیان دوستی کے فروغ کے لیے ہمیشہ کی طرح اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔