Get Alerts

معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، جیمز فالکنر پی ایس ایل چھوڑ کر چلے گئے

معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، جیمز فالکنر پی ایس ایل چھوڑ کر چلے گئے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلین فاسٹ بائولر جیمز فالکنر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیوں کے باعث پی ایس ایل 7 کے بقیہ میچز سے دستبردار ہوگئے ہیں ۔

جیمز فالکنر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’"میں پاکستانی کرکٹ شائقین سے معافی مانگتا ہوں لیکن بدقسمتی سے پی سی بی کی جانب سے میرے معاہدے/ ادائیگیوں کا احترام نہ کرنے کی وجہ سے مجھے آخری 2 میچوں سے دستبردار ہونا پڑا اور پی ایس ایل چھوڑنا پڑا ، میں پوری مدت یہاں رہا ہوں اور وہ مجھ سے جھوٹ بولتے رہے ہیں۔"

https://twitter.com/JamesFaulkner44/status/1494975761144504327

ان کا مزید کہنا تھا کہ "جانے سے تکلیف ہوتی ہے کیونکہ میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد کرنا چاہتا تھا کیونکہ وہاں بہت زیادہ نوجوان ٹیلنٹ ہے اور شائقین حیرت انگیز ہیں لیکن میرے ساتھ جو سلوک ہوا ہے وہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی طرف سے بدنامی کا باعث ہے مجھے یقین ہے کہ آپ سب میری پوزیشن کو سمجھ چکے ہوں گے"۔

https://twitter.com/JamesFaulkner44/status/1494976081581215744

جیمز فالکنر کے اس اعلان پر پی سی بی نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیمز فالکنر کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات کا افسوس کے ساتھ نوٹس لیا ہے اور جلد ہی اس معاملے پر تفصیلی بیان جاری کریں گے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1494989090143539202

پی سی بی نے تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ تمام کھلاڑیوں کی طرح فولکنر کی بھی 70 رقم ان کے دیئے گئے بنک اکاؤنٹ میں بھجوا دی گئی تھی۔ تاہم انہوں نے بعد میں پی سی بی کو بتایا کہ وہ اکاؤنٹ ان کے استعمال میں نہیں۔ پی سی بی نے بینک سے رقم واپس کرنے کی درخواست کی لیکن مؤخر الذکر نے رقم واپس نہ کرنے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔

فولکنر نے گزشتہ روز بھی اسی احتجاج میں ملتان کے خلاف میچ نہیں کھیلا۔

پی سی بی نے صحافیوں کو بتایا کہ جیمز فوکنر نے لاہور میں ہوٹل پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچایا، چیک آؤٹ کے وقت پی سی بی کو ازالہ ادا کرنا پڑا، اس کے علاوہ جیمز فوکنر نے امیگریشن حکام سے بھی بدتمیزی کی۔