سابق کمشنر راولپنڈی کو 25 کروڑ روپے میں خریدا گیا: لیگی رہنما راجہ ریاض

ن لیگی رہنما نے کہا کہ راولپنڈی کے سابق کمشنر کو 25 کروڑ میں اوورسیز پاکستانیوں نے خریدا۔  20 سال تک لیاقت چٹھہ کی سروس فیصل آباد میں تھی۔لیاقت چٹھہ فیصل آباد کے کرپٹ ترین مجسٹریٹ تھے۔ ریٹائرمنٹ کے وقت لیاقت چٹھہ نے الزام لگایا۔ پی ٹی آئی کی عادت ہے جہاں ہار جائیں وہاں پیسہ اور الزامات شروع کر دیتے ہیں۔

سابق کمشنر راولپنڈی کو 25 کروڑ روپے میں خریدا گیا: لیگی رہنما راجہ ریاض

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے الزام لگایا ہےکہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے انکشافات کرنے کے بعد عہدے سے مستعفی ہونے والے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کو 25 کروڑ روپے میں خریدا گیا اور انہیں نیویارک میں اوورسیز پاکستانیوں کے ذریعے فلیٹ بھی دیا گیا ہے۔

سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ لیاقت چٹھہ نے کل بہت بڑا الزام لگایا۔  20 سال تک لیاقت چٹھہ کی سروس فیصل آباد میں تھی۔لیاقت چٹھہ فیصل آباد کے کرپٹ ترین مجسٹریٹ تھے۔ ریٹائرمنٹ کے وقت لیاقت چٹھہ نے الزام لگایا۔ پی ٹی آئی کی عادت ہے جہاں ہار جائیں وہاں پیسہ اور الزامات شروع کر دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ راولپنڈی کے سابق کمشنر کو 25 کروڑ میں اوورسیز پاکستانیوں نے خریدا۔لیاقت چٹھہ نے نیو یارک میں 4 بیڈ روم کے فلیٹ لے کر سنگین الزامات لگائے۔ریٹائرمنٹ کے وقت پہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ پر 25 کروڑ میں الزام لگایا۔

راجہ ریاض نےمطالبہ کیا کہ نگران وزیر داخلہ لیاقت چٹھہ کا نام فوری ای سی ایل میں ڈالیں۔ ہم اسکی سختی سے تردید کرتے ہیں اور جامع تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں۔ ایک فیصل آباد کا اوورسیز  پاکستانی بھی شامل ہے جس کے کہنے پہ سارا ڈرامہ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ انتخابات کا نتیجہ ہم قبول کرتے ہیں۔ کل 9 مئی ٹو دوہرانے کی کوشش کی گئی جس میں یہ ناکام ہوئے۔ 

انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈا پور عمران خان کا 9 مئی کا فرنٹ مین تھا۔ اگر علی امین گنڈا پور وزیر اعلی کے پی کے بنا تو یہ لشکر لیکر وفاق پر چڑھائی کرے گا۔  عمران خان اور علی امین گنڈا پور ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ راجہ ریاض نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر جماعتوں سے التجا ہے پاکستان کیلئے مل کر آگے بڑھیں۔