انسٹا گرام میں دو بہترین فیچرز کی آزمائش

انسٹاگرام نے نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے جس کے ذریعے صارف ماضی کی کسی تاریخ میں پوسٹ کو شیڈول کر سکے گا۔

انسٹا گرام میں دو بہترین فیچرز کی آزمائش

میٹا کی زیرِملکیت فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام میں ایک دلچسپ فیچر 'پوسٹ ٹو دی پاسٹ' سمیت دو دلچسپ فیچرز کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
اس فیچر کے ذریعے آپ اپنی پوسٹ کو ماضی کی تاریخوں میں پوسٹ کر سکیں گے۔
یہ فیچر فی الحال بیٹا (beta) ورژن میں دستیاب ہے۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر انسٹا گرام کے شیئر مینیو میں بوسٹ پوسٹ کے اوپر موجود ہوگا۔
جب پوسٹ ٹو دی پاسٹ پر کلک کیا جائے گا تو صارف ماضی کی کسی تاریخ میں پوسٹ کو شیڈول کر سکے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

جیسے انسٹا گرام میں پوسٹس کو شیڈول کیا جاتا ہے، یہ عمل بھی اسی طرح کا ہے، مگر اس میں کیلنڈر پر آگے کی بجائے پیچھے جانا ہوگا۔
یہ ابھی واضح نہیں کہ میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں اس فیچر کو کیوں متعارف کرایا جا رہا ہے۔
اسی طرح یہ بھی معلوم نہیں کہ آج کی تصویر ماضی کی تاریخ میں پوسٹ کرنے کا علم دیگر افراد کو ہوگا یا اس معلومات کو خفیہ رکھا جائے گا۔
یہ واحد نیا فیچر نہیں جس کی آزمائش انسٹا گرام میں کی جا رہی ہے۔
انسٹا گرام کی جانب سے جلد ہی ڈائریکٹ میسج میں فائلز شیئرنگ کی سہولت بھی صارفین کو فراہم کی جائے گی۔
اسی طرح انسٹا گرام میں فرینڈ میپ نامی فیچر کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے جس سے صارفین کو رئیل ٹائم لوکیشن دوستوں سے شیئر کرنے کا موقع ملے گا۔