Get Alerts

پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے پکڑے گئے

پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے پکڑے گئے
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھرٹی ( پی ٹی اے) نے پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے اکائونٹس کو پکڑ لیا ہے۔ جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔



میجر جنرل فیصل مشتاق اور میجر جنرل اصغر کے ہینڈل سے چلائے جانے والے اکاؤنٹس فیک نکلے ہیں۔ پاک فوج کے سینئر آفیسرز کے جعلی اکاؤنٹس سے ایک خاص سیاسی بیانیہ بنایا جا رہا تھا۔



تاثر یہ دیا جا رہا تھا کہ فوج کے اندر سے کسی ایک خاص جماعت کی حمایت کی جا رہی ہے۔ پی ٹی اے نے دونوں اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ہے۔ ان جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔