تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم رضوی انتقال کر گئے

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم رضوی انتقال کر گئے
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم رضوی لاہور میں انتقال کر گئے۔ اطلاعات کے مطابق وہ شیخ زید ہسپتال میں داخل تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیملی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خادم حسین رضوی کو گزشتہ چند روز سے بخار تھا اور وہ آج انتقال کرگئے ہیں۔

خیال رہے کہ خادم حسین رضوی نے گزشتہ دنوں فیض آباد میں ہونے والے ٹی ایل پی کے دھرنے کی بھی قیادت کی تھی اور اسی دوران انہیں بخار ہوا تھا۔


طبعیت بگڑنے پر خادم حسین رضوی کو شیخ زاید اسپتال لے جایا گیا جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا۔