آئی جی سندھ کو رینجرز نے اغوا کیا،کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے لئے آرڈر جاری کرنے پر مجبور کیا

آئی جی سندھ کو رینجرز نے اغوا کیا،کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے لئے آرڈر جاری کرنے پر مجبور کیا
سندھ حکومت نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے متعلق مطلع کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئی جی سندھ کو رینجرز کی جانب سے صبح چار بجے اغواء کیا گیا اور انہیں کیپٹن صفدر کو گرفتار کرنے کیلئے مجبور کیا گیا۔ سینئر صحافی حامد میر کے مطابق ممسلم لیگ کے رہنماء محمد زبیر جب تھانے پہنچے توحکومت سندھ نے انہیں بتایا کہ آئی جی سندھ کو صبح چار بجے اغواء کر کے سیکٹر کمانڈر کے دفتر لے جایا گیا جہاں ایڈیشنل آئی جی بھی موجود تھے اور انہیں کیپٹن صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیلئے مجبور کیا گیا اور شدید دباو میں ڈال کر وارنٹ گرفتاری جاری کروائے گئے۔

https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1318059878498304000

کیپٹن صفدر کو آج صبح انکے کمرے کا دروازہ توڑ کر گرفتار کیا گیا جہاں ہوٹل میں وہ اپنی اہلیہ مریم نواز کے ساتھ موجود تھے۔ مسلم لیگی رہنماء گزشتہ روز پی ڈی ایم کے ہونے والے جسلے میں شرکت کیلئے کراچی موجود تھے اور مزار قائد پر حاضری کے دوران کیپٹن صفدر نے مادر ملت فاطمہ جناح اور ووٹ کو عزت دو کے نعرے بھی لگائے تھے۔