سندھ حکومت نے کیپٹین صفدر کی گرفتاری کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیئے کابینہ کی پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ نوٹیفکیشن کےمطابق اس کمیٹی کے کنوینئر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی ہوں گے جبکہ وزیر اطلاعات ناصر شاہ، مشیر وزیر اعلیٰ بیریسٹر مرتضیٰ وہاب، سید سردار علی شاہ وزیر کلچر و ٹورزم، سید قادر شاہ صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ بطور رکن حصہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ وہ تین سے پانچ وزرا پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیں گے جو کیپٹین صفدر کی گرفتاری کے دوران کار فرما عوامل اور کرداروں سے متعلق تحقیقات کرے گی۔
https://twitter.com/SeharKamran/status/1319285468358295553
کیپٹن صفدر کو 18 اکتوبر اور 19 کی درمیانی شب ہوٹل کے کمرے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جبکہ الزام ہے کہ رینجرزنے آئی جی سندھ کو اغوا کرکے دباؤ ڈال کر کیپٹن صفدر کے خلاف پرچہ درج کروایا۔