ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم معاملات کو حکومت تبدیل کرنے کے لیے ”لانگ مارچ“ کرتے ہوئے بدسے بدتر بنادیتے ہیں۔ اس دوران ہمارے پاس معاشی اور خارجہ پالیسی کو سدھارنے کے لیے کوئی ایسا فارمولہ نہیں ہوتاجس کے ذریعے ریاست اور معاشرے میں واضح تبدیلیاں لائی جاسکیں۔