وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اگر میں گرفتار ہوا تو صوبے کے انتظامات جیل سے چلاوں گا، اور پوری کوشش ہوگی کہ بطور سندھ کے وزیر اعلیٰ ہی اپنی ذمہ داریاں نبھاؤں۔
یاد رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو24 ستمبر کواسلام آباد طلب کیا ہے، نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو سمن بھجوایا تھا جسے وزیراعلیٰ ہائوس میں وصول کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ مرادعلی شاہ کونیشنل کیپٹیوپاورپروجیکٹس کےبارے میں سوالنامہ بھجوایا گیا ہے جو 19سوالات پر مشتمل ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نیب نے بلایا ہے ضرور جائوں گا۔ دریں اثناء پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی مراد علی شاہ کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر نیا وزیر اعلیٰ نہیں بنائے گی۔وہ نیب میں رہیں یا جیل میں ، مراد علی شاہ ہی وزیر اعلیٰ سندھ رہیں گے۔