ننکانہ صاحب میں احاطہ عدالت دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بال بال بچ گیا۔ احاطہ عدالت ننکانہ صاحب سے 5 مسلح افراد کلاشنکوف و دیگر جدید اسلحہ سمیت گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس کی بروقت کارروائی سے احاطہ عدالت بڑی کارروائی سے محفوظ رہا۔ کچہری ننکانہ صاحب میں اس سے پہلے بھی کئی واقعات ہو چکے ہیں جن میں وکلا اور عام سائلین زخمی بھی ہو چکے ہیں۔
ننکانہ صاحب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران کی جانب سے ڈی پی او اور آر پی او ننکانہ کو سکیورٹی یقینی بنانے کے درخواست کی گئی ہے۔
یاد رہے دو روز قبل انسداد دہشت گردی پولیس نے ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں سے دستی بم، ڈیٹونیٹر، رائفلیں، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا تھا۔