Get Alerts

پی ڈی ایم جماعتوں کا قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت اور فرانس کے متعلق قرارداد کی حمایت کا فیصلہ

پی ڈی ایم جماعتوں کا قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت اور فرانس کے متعلق قرارداد کی حمایت کا فیصلہ
مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کا شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پی ڈی ایم کی جماعتوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے ناموس رسالت اور فرانس کے سفیر کی ملک بدری سے متعلق لائی جانے والی قرارداد کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ نون نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ناموس رسالت کی قرارداد کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جے یو آئی ف کے ارکان بھی ناموس رسالت کی قرارداد کی حمایت کریں گے ۔

نون لیگ کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں احسن اقبال، مریم اورنگزیب، طاہرہ اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوئے۔

قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب ہونے پر نون لیگ کے بیشتر اراکین غیر حاضر ہیں، اجلاس میں قومی اسمبلی کے ہنگامی اجلاس پر حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں فرانسیسی سفیرسےمتعلق قرارداد پر غور ہوا، جبکہ پیپلزپارٹی کے اجلاس میں شریک نہ ہونے کے موقف پر بھی مشاورت کی گئی۔