ابصار عالم پر حملہ: اختلافی آوازکو خاموش کرنااس ملک کوبرسوں سےلاحق کینسرہے، مریم نواز

ابصار عالم پر حملہ: اختلافی آوازکو خاموش کرنااس ملک کوبرسوں سےلاحق کینسرہے، مریم نواز
سینیئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے اور گولی ان کے پیٹ میں لگی ہے۔ سینیئر اینکر غریدہ فاروقی نے ایک ٹوئیٹ میں بتایا ہے کہ گولی ان کے گھر کے باہر چلائی گئی جس وقت وہ گھر کے باہر واک کر رہے تھے۔ گولی ان کے پیٹ میں لگی ہے۔

غریدہ نے مزید لکھا کہ ان کی حالت stable بتائی جا رہی ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق گولی ان کے جسم سے پار ہوگئی تھی۔

ابصار عالم کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق وہ گھر کے قریب پارک میں واک کر رہے تھے کہ ایک 26-27 سال کے لڑکے نے پر فائر کھولا۔

https://twitter.com/NawazSharifMNS/status/1384526528223055877

سینئر صحافی پر قاتلانہ حملے کی ہر طبقہ زندگی کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ بہت سارے سوالات کوجنم دےرہاہے۔ وه جمہوریت اور سول بالا دستی کیلئے اٹھتی ایک بہادراورحق پر مبنی آواز ہے۔ صحافت کا گلا گھونٹنے والےان مجرموں کو فوری طور پر قوم کے سامنےلا کر نشان عبرت بنایاجائے۔اللہ انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھےاورصحت کاملہ عطا فرمائے۔آمین

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1384509685282353152

مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ابصار عالم اور اس ملک دونوں کوشفایاب کرے۔ ابصارعالم کوبربریت اورظالمانہ جرم کا نشانہ بنایا گیا۔  اختلافی آوازکو خاموش کرنااس ملک کوبرسوں سےلاحق کینسرہے،

دوسری جانب پیپلز پارزتی کے شریک چئیرمین بلاول بھٹو نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مریم  اورنگزیب نے اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ابصارعالم پر قاتلانہ حملہ صحافت اوراظہاررائےکےآئینی حق کو قتل کرنےکی کوشش ہے،

ابصارعالم پروفاقی دارالحکومت میں فائرنگ ہوئی،وہ ایک بہادراورنڈرصحافی ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے سینئرصحافی ابصارعالم پر فائرنگ کی مذمت کی۔