عمران خان کی 'آڈیو لیکس' | غیر ملکی فنڈنگ ​​کیس | پنجاب میں گورنر راج | بنوں سی ٹی ڈی

عمران خان کی 'آڈیو لیکس' | غیر ملکی فنڈنگ ​​کیس | پنجاب میں گورنر راج | بنوں سی ٹی ڈی
کئی مہینوں سے ہم سن رہے ہیں کہ عمران خان کی آڈیو اور ویڈیو موجود ہیں۔ آڈیو اور ویڈیو لیک کرنے والے عمران خان کو پیغام دے رہے ہیں کہ ہمارے پاس بہت کچھ موجود ہے۔ میرے خیال میں یہ کام نہیں ہونا چاہئیے، عامر الیاس رانا

عمران خان کی جس طرح کی آڈیو آئی ہے تو اس طرح کی ذاتی آڈیوز ریکارڈ کرنا اور ویڈیوز بنانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ پیکا آرڈیننس بھی ذاتی معاملات کو تحفظ دینے کی ضمانت دیتا ہے، رضا رحمان

اگر اگلے چوبیس گھنٹے میں پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو پنجاب میں گورنر راج نافذ ہو جائے گا۔ چودھری سالک بتا رہے ہیں کہ ہماری پرویز الہیٰ کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں چل رہی کیونکہ مونس واضح طور پر عمران کے ساتھ ہیں، عامر الیاس رانا

چار سال پہلے اسی بنوں میں جیل توڑ کر کئی دہشت گردوں کو فرار کروایا گیا تھا، تازہ حملہ بھی اسی طرح کا لگتا ہے اور عوام سوچ رہے ہیں کہ ہم چار سال پہلے والی حالت میں پہنچ گئے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ باہر سے کوئی نہیں اندر گیا، رفعت اللہ اورکزئی