Get Alerts

اوریا مقبول جان اور جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی میں ٹوئٹر پر سخت الفاظ کا تبادلہ

اوریا مقبول جان اور جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی میں ٹوئٹر پر سخت الفاظ کا تبادلہ
سابق بیوروکریٹ اور کالم نگار اوریا مقبول جان اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق  چیف جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کے درمیان مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا۔

یہ ٹاکرا اوریا مقبول کی جانب سے شوکت صدیقی کے بطور وکیل مقتول اینکر ارشد شریف کا مقدمہ لڑنے کی ٹویٹ پرتبصرے سے شروع ہوا۔

اوریا مقبول نےجسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کی تصویر شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ یہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا ایمان ہے جس نے انہیں تقویت دی اور وہ ارشد شریف کا مقدمہ لڑنے کے لیے صف بستہ ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ جج تھے تو عاصمہ جہانگیر سمیت سب سیکولر ان کے خلاف بولتے تھے۔ آج بھی اسی ٹولے کے وزیر قانون اور اس کی لیگل ٹیم سے ان کا مقابلہ ہوگا۔ اللہ استقامت دے اور نصرت عطا فرمائے۔

https://twitter.com/OryaMaqboolJan/status/1626827960866013184?s=20

اوریا مقبول جان کے پیغام کے ردعمل میں شوکت عزیز صدیقی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ اوریامقبول صاحب، میں نے آپ کی زیر  نظر ٹوئٹ ابھی دیکھی جو کہ باعث حیرت ہے۔21 جولائی 2018 کی میری تقریر کے بعد جس طرح کی ہرزہ سرائی اور زیر افشانی آپ نے کی تھی وہ مُجھے یاد ہے چونکہ اُس وقت آپ طاقتور حلقوں کے کارندہ خاص ہونے کی بنا پر گھمنڈ اور غرور میں مبتلا تھے۔

https://twitter.com/ShaukatAzizSid1/status/1627040909308137472?s=20

اپنی ٹوئٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے مزید لکھا میں آپ کو یہ حق نہیں دیتا کہ آپ میرے ایمان و معاملات پر کوئی تبصرہ کریں۔ مجھے اگر آپ میں اور عاصمہ جہانگیر میں انتخاب کرنا پڑے تو آپ میراانتخاب ہرگز نہیں ہوں گے۔میں نے ساری زندگی حق گوئی کے ساتھ گُزاری ہے۔ حق و دانش فروشی میں نہیں۔

https://twitter.com/ShaukatAzizSid1/status/1627040913112326146?s=20

اوریا مقبول جان نے شوکت عزیز صدیقی کے جواب پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں نہیں چاہتا کہ اللہ آپ کا انجام عاصمہ جہانگیر کیساتھ کرے۔ آپ کی جس تقریر پر میں نے گفتگو کی وہ آپ نے ایک پارٹی کی محبت میں کی تھی! اگر آپ واقعی حق پر قائم رہنے والے ہوتے تو آج بھی ویسی تقریریں کرتے نظر آتے۔ اللہ آپ کو مسلسل حق پر چلنے کی توفیق دے!

https://twitter.com/OryaMaqboolJan/status/1627178221690327040?s=20

اس کے علاوہ اوریا مقبول جان نے ایک اخبار کی پرانی خبر کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا جناب شوکت عزیز صدیقی صاحب! اگر آپ اتنے مسلسل حق گو ہوتے تو آپ ممتاز قادری کی پھانسی کی توثیق نہ کرتے۔ بینچ سے علیحدہ ہو جاتے۔آپ نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اتنی بھی محبت نہ دکھائی جتنی آپ نے نواز شریف سے دکھا دی۔

https://twitter.com/OryaMaqboolJan/status/1627182774951251976?s=20