Get Alerts

مریم نواز کا رکن پارلیمنٹ بننے کا عندیہ، کہتی ہیں بیانیہ ایک ہی ہے’’ووٹ کو عزت دو‘‘

مریم نواز کا رکن پارلیمنٹ بننے کا عندیہ، کہتی ہیں بیانیہ ایک ہی ہے’’ووٹ کو عزت دو‘‘

مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ پارلیمنٹ میں بطور رکن کب آرہی ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ بہت جلد انشا اللہ۔


سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے پاس جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں رہا ۔انہوں نے کہا کہ سول سپر میسی اور عوام کی بالا دستی سے ہی ملک نے چلنا ہے ۔

 مریم نواز کا کہنا تھا کہ ووٹ کی عزت نہیں کی جائے گی تو یہی حال ہو گا جو اب ملک کا ہو رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ علیمہ خان اور دوسروں کی پراپرٹی نکل آتی ہے، نیب ان کا نام بھی نہیں لیتی، جو مہرے ہیں ان کا کیا نام لیں، یہ سب نیب کو نظر نہیں آتا۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ نیب نے جو کیسز بنانے ہوتے ہیں اور جسے گرفتار کرنا ہوتا ہے، وزراء اور جعلی وزیراعظم پانچ دن پہلے بتا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی اور کٹھ پتلی وزیر اعظم کو نہیں مانتی کیونکہ یہ اس کُرسی کی بھی توہین ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ببانگ دہل کہتی ہوں کہ بیانیہ ایک ہی ہے کہ ووٹ کو عزت دو، نواز شریف کا بیانیہ بھی وہی ہے، بیان کرنے کا فرق ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کسی کا خیال تھا کہ بیانیہ ٹھیک نہیں تو وہ اب بھی نواز شریف کے بیانیے پر آ گیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=4ZHFHz0hg_w

مریم نواز نے کہا کہ ببانگ دہل کہتی ہوں کہ بیانیہ ایک ہی ہے کہ ووٹ کو عزت دو، نواز شریف کا بیانیہ بھی وہی ہے، بیان کرنے کا فرق ہو سکتا ہے۔

مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پاس جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں رہا، اس حکومت کو کسی اپوزیشن کی ضرورت نہیں، یہ حکومت خود ہی اپنے آپ کو گرادے گی۔ (ن) لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھاکہ پارلیمان کی بالادستی اور عوام کی بالادستی، پاکستان کوانہی اصولوں پر چلنا ہے۔