آنجہانی سدھارتھ شکلا کا شہناز گل کیساتھ آخری گانا ریلیز

آنجہانی سدھارتھ شکلا کا شہناز گل کیساتھ آخری گانا ریلیز
آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا اور شہناز گل پر فلمایا گیا آخری گانا 'ہیبٹ' ریلیز کر دیا گیا ہے۔ سدھارتھ کی اچانک موت کے بعد یہ گانا ادھورا رہ گیا تھا۔

انڈین گلوکارہ شریا گھوشال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یہ گانا شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’سڈناز‘ کے ہزاروں مداح جلد گانا ریلیز کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے، اس لئے طے وقت سے پہلے ریلیز کر دیا گیا ہے۔

سدھارتھ شکلا کے اچانک انتقال سے یہ پروجیکٹ بیچ میں لٹک گیا تھا، لیکن سدھارتھ کے مداحوں کے زبردست مطالبات کو دیکھتے ہوئے اسے جلد پورا کیا گیا۔

اس گانے میں آواز شریا گھوشال کی ہے۔ گانے کو ریلیز کرتے ہی سوشل میڈیا پر مداح ایک بار پھر اپنے اداکار کو یاد کرتے ہوئے لکھ رہے ہیں کہ ’انہیں ابھی بھی بھروسہ نہیں ہو رہا ہے کہ سدھارتھ اب ان کے درمیان نہیں ہے‘۔ اس گانے کے ویڈیو کو دیکھ کر مداح جذباتی ہو رہے ہیں۔

https://twitter.com/shreyaghoshal/status/1450762545132761091?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1450762545132761091%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fentertainment%2Fhabit-sidharth-shukla-and-shehnaaz-gill-final-music-video-out-pr-transpg-ns-380952.html

اس گانے کی بی ٹی ایس پکچرس سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا۔ ہنستے مسکراتے سدھارتھ شکلا کو دیکھ کر مداح جذباتی ہو گئے تھے۔

اس گانے کے دوران شہناز بھی اپنے آنسو نہیں روک پائیں۔ ’ہیبٹ‘ یو ٹیوب پر ریلیز ہوتے ہی ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔

یہ گانا لوگوں کو کافی پسند آرہا ہے۔ مداح سڈناز کی بیوٹی فل کیمسٹری دیکھ کر جذباتی ہو رہے ہیں۔



واضح رہے کہ ’ بگ باس 13‘ ونر سدھارتھ شکلا اور شہناز گل کی جوڑی بگ باس کے گھر میں رہتے ہوئے بنی تھی۔

دونوں کی کیمسٹری مداحوں کو اتنی پسند آئی کہ ان کا نام ہی سڈناز رکھ دیا۔

گذشتہ دو ستمبر کو سدھارتھ شکلا کی موت ہو گئی تھی۔ ان کی اچانک موت سے مداحوں کو کافی صدمہ لگا تھا۔