Get Alerts

الیکشن کمیشن کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال، اعظم سواتی کیس کی سماعت کل ہوگی

الیکشن کمیشن کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال، اعظم سواتی کیس کی سماعت کل ہوگی

الیکشن کمیشن آف پاکستان غیر پارلیمانی اور نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزامات پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کیخلاف کیس کی سماعت کل کرے گا۔


الیکشن کمیشن نے الزامات لگانے کے معاملے پر وزیر ریلوے اعظم سواتی کو ذاتی حیثیت میں 21 اکتوبر طلب کر رکھا ہے۔ اس سلسلے میں انھیں طلبی کا نوٹس بھی بھجوایا جا چکا ہے۔


وفاقی وزیر کی طلبی کے حوالے سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر الزامات کی وضاحت کریں۔


یہ نوٹس چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق الیکشن کمیشن باضابطہ سماعت میں اعظم سواتی سے وضاحت مانگے گا۔


https://twitter.com/nausheenyusuf/status/1450826282489552898?s=20

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر پیسے لینے اور غیر شفاف انتخابات کروانے کے الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے ادارے کو آگ لگا دینی چاہیے۔


الیکشن کمیشن کمیشن نے اعظم سواتی کے بیان کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ الزامات نہ لگائیں بلکہ ثبوت بھی پیش کریں۔


اس کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی ایک پریس کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر کو اپوزیشن کا 'آلہ کار' اور 'ترجمان'  قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اگر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو میں انھیں دعوت دیتا ہوں کہ وہ اپنا منصب چھوڑیں اور الیکشن لڑیں۔