پیسے ختم،وطن آکر مرنا چاہتی ہوں: نیویارک میں سسکتی بلکتی میرا کا دعویٰ جھوٹ نکلا؟

پیسے ختم،وطن آکر مرنا چاہتی ہوں: نیویارک میں سسکتی بلکتی میرا کا دعویٰ جھوٹ نکلا؟
گزشتہ روز امریکا میں بظاہر پھنس جانے والی اداکارہ میرا کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ وزیراعظم عمران خان  سے انہیں وطن واپس لانے کی اپیل کر رہی تھیں۔ تاہم اب اس ویڈیو کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔

میرا کے مبینہ شوہر کے والد  راجہ پرویز نے نجی ٹی وی  سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  میرا کسی ہوٹل میں نہیں بلکہ دو ماہ سے ان کے گھر میں ہی مقیم ہیں۔ نکا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ میرا نے کس کمرے سے ویڈیو بنا کر شیئر کر دی، میرا کو یہ عادت پڑ چکی ہے وہ بے عزتی کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی۔ 

دوسری جانب سوشل میڈیا پر میرا کی سرگرمیوں سے منسوب ویڈیوز بھی گردش کر رہی ہیں جن میں وہ کیپٹن نوید کے ساتھ بار بی کیو کے مزے اڑا رہی ہیں۔ جس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے میرا کے دعووں  کی صداقت پر سوال اٹھائے ہیں۔

https://twitter.com/ShamaJunejo/status/1252243071200309255

 

 

 

دوسری جانب اداکارہ ریشم  نے بھی  کچھ روز پہلے ہی میرا سے  ان کی ویڈیو کال پر بات کرنے کی تصدیق کی تھی۔ اور اس دوران کیپٹن نوید بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ جبکہ  پاکستان کے قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی فلم اسٹار میرا سے رابطے میں ہیں۔

گزشتہ روز سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان سے وطن واپسی کے لئے اپیل کر رہی ہیں۔ انکا ویڈیو میں کہنا تھا کہ وہ شوٹنگ کے لئے نیویارک آئی تھیں انکے ساتھی اداکار سب واپس جا چکے ہیں اور وہ ادھر پھنس چکی ہیں۔ انکے چینی کیمرا مین کا انتقال ہو چکا ہے۔ انکے پاس زیادہ رقم بھی موجود نہیں ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ نیویارک ایک قبرستان بنتا جارہا ہے انہوں نے نیویارک سے میں وزیراعظم سے ہاتھ جوڑ کر مدد کی اپیل کی۔ اور کہا کہ موت سب کو آنی ہے لیکن میں غیر ملک میں نہیں مرنا چاہتی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ فنکاروں کا بہت ساتھ دیتے ہیں تمام دنیا کی حکومتیں اپنے شہریوں کو لے کر جا رہی ہیں۔ میں ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتی ہوں کہ مجھے وطن واپس لے جانے کے انتظامات کیئے جائیں۔ میں اپنے وطن واپس آکر مرنا چاہتی ہوں۔