Get Alerts

سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے آج اہم ملاقات ہوگی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نواز شریف کی واپسی اور ان کے کیسز کی صورتحال زیر غور آنے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں ملاقات کے دوران دونوں بھائیوں کی جانب سے نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تاریخ طے کرنے کا بھی امکان ہے۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے آج اہم ملاقات ہوگی

سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف دورۂ برطانیہ کیلئے پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی پارٹی قائد نواز شریف سے آج دوپہر کو ملاقات ہوگی جس میں ان کی وطن واپسی سے متعلق اہم پیشرفت متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہوں گے اور شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ 

گزشتہ روز لاہور سے بیرونِ ملک روانہ ہونے والے شہباز شریف آج اپنے صاحبزادے سلیمان شہباز کے ہمراہ لندن پہنچ گئے۔ آج دوپہر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات ہوگی۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ ملاقات میں نواز شریف کی واپسی اور ان کے کیسز کی صورتحال زیر غور آنے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں ملاقات کے دوران دونوں بھائیوں کی جانب سے نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تاریخ طے کرنے کا بھی امکان ہے۔

 پی ڈی ایم حکومت کی تحلیل اور نگران حکومت کی تشکیل سمیت اہم امور پر گفتگو ہوگی۔ 

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوی امید ہے کہ میاں نواز شریف ستمبر میں وطن واپس آ جائیں گے۔

میں نہیں سمجھتا کہ کوئی ایسی بڑی وجہ ہے کہ الیکشن غیر مینہ مدت کے لئے موخر کئے جائیں۔ پہلے بھی الیکشن مہنے یا پنتالیس روز کے لیے ملتوی ہوئے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ الیکشن شفاف ہوں تو ڈیڑھ دو ماہ کی تاخیر سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر الیکشن کرانا اسکا شیڈول بنانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ اگر تین مہینے کے اندر حلقہ بندیاں بھی ہوجائیں اور الیکشن بھی ہوجائیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ اگر یہ عملی طور پر ممکن نہیں تو پھر ڈیڑھ دو مہینے آگے بھی الیکشن چلے جائیں اس سے فرق نہیں پڑتا۔