صحافی اور A Case Of Exploding Mangoes جیسی شہرۂ آفاق کتابوں کے مصنف محمد حنیف کو بھی کراچی کی حبیب یونیورسٹی سے نکال دیا گیا.
ایف سی کالج سے حال ہی میں نکالے جانے والے پروفیسر عمار علی جان کی ٹوئیٹ کو قوٹ کرتے ہوئے محمد حنیف نے لکھا کہ آپ کراچی آ جائیں، مجھے بھی حبیب یونیورسٹی سے نکال دیا گیا ہے جہاں میں پچھلے کچھ سمسٹرز سے پڑھا رہا تھا.
واضح رہے کہ عمار علی جان نے ہفتے کی شام ٹوئیٹس کی ایک سیریز میں انکشاف کیا تھا کہ قومی سلامتی کا بہانہ بنا کر انہیں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور پنجاب یونیورسٹی کے بعد ایف سی کالج سے بھی نکال دیا گیا ہے.
گذشتہ ہفتے پروفیسر پرویز ہود بھائی کو بھی ایف سی کالج سے نکال دیا گیا تھا لیکن بعد ازاں فیصلہ کیا گیا کہ وہ یونیورسٹی میں ایک سمسٹر اور پڑھائیں گے.
محمد حنیف پچھلے ایک ہفتے میں تیسرے ترقی پسند استاد ہیں جن کو پاکستان کے دو بڑے شہروں کی نجی یونیورسٹیوں سے نکال دیا گیا ہے.