Get Alerts

وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی کو اسپیشل پراسیکیوٹرنیب ہیڈ کوارٹر تعینات کردیا گیا

وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی کو اسپیشل پراسیکیوٹرنیب ہیڈ کوارٹر تعینات کردیا گیا
وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی کو اہم عہدہ دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کے بھائی بیرسٹرفیصل چوہدری کو اسپیشل پراسیکیوٹرنیب ہیڈ کوارٹر تعینات کردیا گیا ہے۔

فیصل چوہدری اسلام آبادہائیکورٹ میں نیب کیسزکی پیروی کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ فیصل چوہدری اسلام آبادہائیکورٹ میں نیب کیسزکی پیروی کریں گے ، ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں فاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بھائی فیصل فرید سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے قبل اقربا پروری اور اس جیسی کئی روایات کو توڑنے کا عہد کیا تھا لیکن موجود حکومت میں بھی سابقہ حکومتوں کی طرح اپنوں کو نوازنے کی روش برقرار رہی جس کی وجہ سے عوام موجودہ حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ فواد چوہدری کے بھائی کی اسپیشل پراسیکیوٹر نیب ہیڈ کوارٹر کے طور پر تعیناتی پر بھی کئی سوالیہ نشان اُٹھ گئے ہیں۔