اسلام آباد میں معروف تھنک ٹینک کے نمائندوں نے پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم میڈیا سیل( CVE Media Cell)کے پالیسی ورکنگ گروپ کے پہلے اجلاس میں شرکت کی۔
اس ورکنگ گروپ کی تشکیل سےسی وی ای میڈیا سیل کی تحقیقی صلاحیت میں اضافہ ہوگااور وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے پرُ تشددوانتہا پسندی کوروکنے کی کوششوں پر وسیع البنیاد اتفاق رائے پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ہوم پبلسٹی رئیسہ عادل نے کی اور اس میں ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر اسد شبیر نے ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی۔
اجلاس میں مختلف اداروں اور انسٹیٹیوٹ سے بڑی تعداد میں سینئر رسرچرز اور پالیسی ایکسپرٹ نے شرکت کی۔نامور شرکاء میں سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (Sustainable Development Policy Institute) سے ڈاکٹر شفقت منیر، انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد سے ڈاکٹر طلعت شبیر، انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز سے محترمہ ریما شوکت، سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز (Center for Aerospace and Security Studies) سے اسد اللہ خان، Tabadlabسے شہاب صدیقی، انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز سے نوفیل شاہ رخ، سوشل پروٹیکشن ریسورس سینٹر سے علیشبا نعیم اور اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (Islamabad Policy Research Institute) سے حسن احمد شامل تھے۔