آپ فرانس کشمیر کیلئے آئے، کس تھنک ٹینک سے ملاقات کی؟ صحافی کا سوال؛ اگلے دورے پر کروں گا: شہریار آفریدی

آپ فرانس کشمیر کیلئے آئے، کس تھنک ٹینک سے ملاقات کی؟ صحافی کا سوال؛ اگلے دورے پر کروں گا: شہریار آفریدی
دورہ فرانس کے موقع پر ایک صحافی نے شہریار آفریدی سے سوال پوچھا کہ آپ چیئرمین کشمیر کمیٹی ہیں، آپ کا کام دنیا بھر میں کشمیر کاز کے حوالے سے سفارت کاری کیلئے کردار ادا کرنا ہے۔ آپ فرانس میں ہیں، یہاں کس تھنک ٹھینک کے ساتھ ملے ہیں؟ آپ نے یہاں کسی پارلیمنٹرین سے کشمیر بارے بات کی ہے؟



اس کا جواب دیتے ہوئے شہریار آفریدی نے صحافی سے کہا کہ مجھے آدھے سر کے درد کا عارضہ ہے، پہلے دو تین میرے سر میں درد تھا ، اس کا یہاں ایک ڈاکٹر سے علاج کراتا رہا، میں آئندہ جب فرانس آئوں گا تو مسئلہ کشمیر کے معاملے میں یہاں کے پارلمنٹیرین سے  ملاقات کروں گا۔

https://twitter.com/younaskhan1977/status/1448914358118109191?s=20

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ یہاں فرانس کا کلچر مختلف ہے، یہاں پارلیمنٹرین اور تھنک ٹینک سے ملاقات کیلئے ایک ماہ پہلے وقت لینا پڑتا ہے۔ میں انشاء اللہ آئندہ جب یہاں آئوں گا تو کشمیر کاز کے ان کیساتھ ملاقات کروں گا۔