Get Alerts

اگر رانا ثناء اللہ کے خلاف جان بوجھ کر کچھ کیا ہو تو اللہ مجھے کلمہ نصیب نہ فرمائے، شہریار آفریدی

اگر رانا ثناء اللہ کے خلاف جان بوجھ کر کچھ کیا ہو تو اللہ مجھے کلمہ نصیب نہ فرمائے، شہریار آفریدی
وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف کچھ بھی جان بوجھ کر نہیں کیا، رانا ثناء اللہ سے نہ تو وزیراعظم کی کوئی دشمنی ہے اور نہ ہی میری ۔ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب (اے این ایف) نے تین ہفتے تک رانا ثناءاللہ کا تعاقب کیا، اس کی فوٹیج ان کے پاس موجود ہے اور وہ تمام ثبوت اینٹی نارکوٹکس فورس عدالت میں پیش کرے گی۔ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ اگرمیں نے خود رانا ثناء اللہ کے خلاف جان بوجھ کر کچھ کیا ہو تو اللہ مجھے کلمہ نصیب نہ کرے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ ہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہیں، پاکستان میں رواں برس 2200 لوگ گرفتار کیے لیکن بات صرف رانا ثنا اللہ کی ہوتی ہے، رانا ثنا اللہ کے ساتھ نہ وزیر اعظم اور نہ میری دشمنی ہے، اگر ہم ذاتیات پر آتے تو رانا ثنااللہ کو پریس کے سامنے نہ جانے دیتے، معلوم ہے کہ کتنے سال میں رانا ثنااللہ کی جائیدادمیں کتنا اضافہ ہوا، رانا ثنااللہ ،ان کی اہلیہ اور داماد کے پاس کتنی جائیداد ہے۔

وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں اے این ایف کے صرف 2900 لوگ ہیں، پورے بلوچستان کے لئے ہمارے پاس 506 لوگ ہیں، گلگت بلتستان کیلئے میرے پاس اے این ایف کے صرف 6 لوگ ہیں، یہی لوگ عدالتوں اور کچہریوں کے چکر بھی لگاتے ہیں۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ ہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہیں، پاکستان میں رواں برس 2200 لوگ گرفتار کیے لیکن بات صرف رانا ثنا اللہ کی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مصنوعی انٹیلی جنس میں آج بہت آگے ہے، ہندوستان، پاکستان کو فنانشل ٹاسک فورس میں بلیک لسٹ کروانے میں لگا ہے۔